ویانا (نیوزایجنسیاں ) چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شاندار کارکردگی دکھا کر ایک بار پھر پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والے کرکٹر محمد حفیظ ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ یورپ میں چھٹیاں منا رہے ہیں جہاں انہوں نے اپنی قابلیت کا ایسا نمونہ دنیا کہ دکھا دیا کہ سب لوگ دنگ رہ گئے۔تفصیل کے مطابق محمد حفیظ آجکل آسٹریا میں اپنی فیملی کے ساتھ موجود ہیں اور وہ وہاں وقتاً فوقتاً اپنے فیملی کے ساتھ پر مسرت لمحات کی تصاویر سوشل میڈ یا پر شیئر کر رہے ہیں۔حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے اپنے بیٹے کو ساتھ بٹھا کر جہاز اڑانے کی ویڈیوز شیئر کی تو سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔ویڈ یو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد حفیظ پائلٹ کی سیٹ پر بیٹھ کر جہاز اڑا نے کے لیے تیاری پکڑ رہے ہیں جبکہ ان کا بیٹا پیچھے والی سیٹ پر بیٹھ کر دلچسپ سفر کے لیے روانہ ہونے سے قبل بہت زیادہ پرجوش دکھائی دے رہا ہے۔اس ویڈیو کے ساتھ محمد حفیظ نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ روشان کو یہ سفر بہت اچھا لگا اور اس نے اس سفر کو اپنی زندگی کا سب سے بہترین تجربہ قرار دیا ہے ،ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ کئی ہزارفٹ کی بلندی پر محمد حفیظ نے اپنی ویڈیو بھی بنائی۔