تازہ تر ین

کولمبو ٹیسٹ ، فیصلہ کن مرحلہ میں داخل

کولمبو (اے پی پی) سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کولمبو ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز سری لنکا کو جیت کےلئے 218 رنز اور زمبابوے کو 7 وکٹیں درکار ہیں۔ آئی لینڈرز نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر 388 رنز کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا لئے۔ کوسال مینڈس 60 اور اینجلو میتھیوز 17 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ گریم کریمر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ٹیسٹ کے چوتھے روز زمبابوے کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 377 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ سکندر رضا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 127 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں میلکوم والر 68 ، گریم کریمر 48 اور پیٹر مور 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ رنگنا ہیراتھ نے تباہ کن باﺅلنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ دلروان پریرا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں 10 رنز کی برتری حاصل کرنے کی وجہ سے زمبابوے نے سری لنکا کو جیت کےلئے 388 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکا نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا لئے۔ دیمتھ کرونارتنے 49 ، اپل تھرنگا 27 اور کپتان دنیش چندیمل 15 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ کوسال مینڈس 60 اور اینجلو میتھیوز 17 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ ہیں۔ گریم کریمر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain