لندن(آئی این پی ) ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ وکٹوریہ نئے تنازع کا شکار ہوگئی ہیں جنہوں نے دعوی کیا کہ وہ اپنے شوہر کیلئے گاڑی کی ڈیزائننگ میں شامل رہی ہیں۔کار کے ڈیزائن ڈائریکٹر گیری میک گورین نے کہا کہ وکٹوریہ مبالغہ آرائی کر رہی ہیں۔ وہ کار کی ڈیزائننگ میں شامل نہیں تھیں کیونکہ اس کام میں کئی سال لگ جاتے ہیں۔گاڑی کی رونمائی کے موقع پر وہ خود کریڈٹ لینے لگیں تو انہیں بتایا کہ ایسا نہ بولیں تو کہا کہ انہیں یہ اندازہ ہی نہیں ہو سکا کہ وہ کیا کچھ کہہ گئی ہیں۔