تازہ تر ین

حسن علی پر قسمت کی دیوی مہربان ، بڑی آفر آ گئی

لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے سپر اسٹار فاسٹ باو¿لر حسن علی کی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مانگ بڑھ گئی اور انہیں بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کومیلا وکٹورینز میں شامل کرلیا گیا۔حسن علی نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کی فرنچائز کومیلا وکٹورینز نے سائن کرلیا ہے، جو کسی بھی غیرملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں ان کی پہلی انٹری ہے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شمولیت پر بہت خوش ہیں۔حسن علی کو پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں بہترین کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا، جنہوں نے قوم کو مایوس نہیں کیا۔گذشتہ ماہ پاکستان نے پہلی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی جیت کر تاریخ رقم کی جس کا سب سے بڑا سہرا فاسٹ باو¿لر حسن علی کے سر جاتا ہے جنہوں نے شاندار باو¿لنگ کرتے ہوئے ایونٹ میں 13وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹ لینے کے بعد حسن کا مخصوص اسٹائل میں جشن بھی شائقین میں کافی مشہور ہوا۔اپنی عمدہ باو¿لنگ کی بدولت حسن علی کو چیمپیئنز ٹرافی میں گولڈن بال اور مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق آنے والے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شعیب ملک، فہیم اشرف اور عمران خان (جونیئر) بھی کومیلا وکٹورینز کے لیے کھیلیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain