تازہ تر ین

بھارتی فینزنے عامرکوبہترین کرکٹرکاخطاب دیا،آپ نے تومیرادل جیت لیا

لاہور(نیوز ایجنسیاں) فاسٹ باو¿لر محمد عامر نے ہندوستانی کھلاڑی ویرات کوہلی کو دنیا کا بہترین بلے باز قرار دے دیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنےوالے فاسٹ باو¿لر محمد عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فینز کے ساتھ سوال جواب کا سیشن رکھا۔ ایک فین نے ان سے پوچھا کہ ان کی نظر میں دنیا کا بہترین بلے باز کون ہے تو محمد عامر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا نام لیا۔ایک سوال میں عامر سے پوچھا گیا کہ انھوں نے پہلی دفعہ چیمپیئنز ٹرافی کھیلتے ہوئے سچن ٹنڈولکر کی وکٹ حاصل کی اور حالیہ ایونٹ میں ویرات کی وکٹ لی تو کسے زیادہ انجوائے کیا؟ جس پر فاسٹ باو¿لر نے جواب دیا کہ دونوں کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کرکے انہیں برابر خوشی ہوئی۔ جب ان سے کرکٹ آئیکون کے بارے میں پوچھا گیا تو محمد عامر نے وسیم اکرم کا نام لیا۔محمد عامر کے بھارتی فینز نے بھی سیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور انھیں بہترین کرکٹر اور انسان قرار دیا۔ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا، ‘میرا تعلق انڈیا سے ہے اور آپ نے دل جیت لیا ہم سب کا۔’.ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘اگرچہ عامر کا تعلق حریف ٹیم سے ہے، لیکن ان کی باو¿لنگ کی تعریف کرنی پڑے گی’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain