تازہ تر ین

سپاٹ فکسنگ میں ملوث کئے جانے پر عمر اکمل سیخ پا

لاہور (یو این پی)پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کئے جانے پر قومی بیٹسمین عمر اکمل چراغ پا ہوگئے جن کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں نام اچھال کران کی تذلیل کی گئی اور ذمہ داروں نے معافی نہ مانگی تو وہ انہیں قانونی نوٹس ارسال کریں گے۔میڈیا سے فون پر خصوصی بات چیت میں عمر اکمل کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت انگلینڈ میں ہیں اور برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ انہیں پکڑ کیوں نہیں لیتی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فٹنس کی بہتری کیلئے انگلینڈ میں خصوصی ٹریننگ کر رہے ہیں اور اس دوران ان کا نام اچھال کر تذلیل کی گئی۔ قومی بیٹسمین کا کہنا تھا کہ اگر نیشنل کرائم ایجنسی کا پی سی بی سے شواہد کے تبادلے کا معاہدہ نہیں تو ان کیخلاف ثبوت آئی سی سی کو دے دیئے جائیں اور انہیں اس کیس سے متعلق جہاں بھی طلب کیا جائے گا وہ جانے کیلئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے منیجر آپریشنز اینڈریو ایفگریو یا جس نے بھی ان کا نام لیا فوری معافی مانگے ورنہ وہ اسے قانونی نوٹس ارسال کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ عمر اکمل نے انکشاف کیا کہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ واقف ہے کہ وہ بیشتر مشکوک افراد کے بارے میں ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ شرجیل خان کیس میں رائے دینے والے این سی اے کے منیجر آپریشنز نے دو مزید کرکٹرز کے بدعنوانی میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا اور باضابطہ نام سامنے نہ آنے کے باوجود عمراکمل کا نام گردش میں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain