لاہور (خبر نگار) پا کستانی قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والی پا کستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں بحریہ ٹاون لاہور میں شانداز تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشنلز نے شرکت کی، ملک ریاض کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ہمارے سر کا تاج ہیں ،،، ملک ریاض نے کھلاڑیوں میں دس دس لاکھ روپے کے چیک بھی تقسیم کئے ، جبکہ گزشتہ برس لارڈ گراونڈ میں کھیلنے ٹیسٹ ٹیم کے لئے پچاس ہزار پاونڈ کا چیک بھی نجم سیٹھی کے حوالے کیاتفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹرافی میں شاندار فتح سمیٹنے والی پا کستانی کرکٹ ٹیم پر انعامات کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، بحریہ ٹاون نے بھی قومی ہیروز کو نوازنے کے لئے لاہور کے بحریہ ٹاون میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین بحریہ ٹاون ملک ریاض سمیت ، نجم سیٹھی ، انضمام الحق ، مشتاق احمد اور ہارون رشید نے بھی شرکت کی پا کستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ،سرفراز احمد، وہاب ریاض، حسن علی ، فخر زمان ، احمد شہزاد، بابراعظم ، عماد وسیم ، فہیم اشرف، رومان رئیس،حارث سہیل نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایک میچ ہارنے کے بعد پوری ٹیم نے یکجا ہو کر نئی حکمت عملی بنائی اور قوم کی دعاوں سے بلآخر پا کستان نے فائنل تک رسائی کی اور روایتی حریف کا شکست دی ،، فخر زمان کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاون کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں یہ اعزاز دیا۔پریشر تو بہت ہوتا ہے لیکن ملک کی خاطر پریشر ہینڈل کرنا ہوتا ہے۔سب کی خواہش تھی امی نے بھی کہا کہ انڈیا کے خلاف اچھا پرفارم کرنا ہے چیمپئن ٹرافی جیتنے کے بعد جو عزت ملی وہ قابل دید تھی. چیمپئن ٹرافی میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی نوجوان کھلاڑی حسن علی کا کہنا تھاکہ سپورٹس کلچر کو فروغ دیں گے تو ملک کو بہت فائدہ ہو گا پہلا میچ ہارنے کے بعد سوچا کہ اب کوئی چانس نہیں اس نظریے کے تحت اگلے میچ کھیلے اگر دماغ میں گیم کا پریشر ہو گا تو پرفارمنس بہتر نہیں ہو گی،بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آج ہمارے سر کا تاج ہے. میں نے خود بھی زندگی میں غربت دیکھی ہے کامیابی کے چھوٹے راز ہیں ملک ریاض کا کرکٹ ٹیم کو مشورہ پیسے کے پیچھے نہیں جانا اپنا اور پاکستان کا مستقبل روشن کرنا ہے اگر کبھی پیسے کی ضرورت ہو تو میرے پاس آجانا ملک کا نام بدنام مت کرناپاکستان میں کرکٹ کو وآپس میں لانے کے لئے جو اقدام کرکٹ بورڈ کر رہا ہے وہ قابل تحسین ہے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ سپورٹس سٹی کراچی میں پچاس ہزار شائقین کی گنجائش والے پا کستان کے سب سے بڑے رفیع کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر سے پا کستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی وآپسی ضرور ہو گی بحریہ ٹاون اپنے ہر رہائشی پراجیکٹ میں کھیلوں کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرکے اپنے عزم کا اظہار کر رہے ہیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جب پا کستان ٹیم چیمپن ٹرافی میں پہلا میچ جیتی تو لوگ کہتے تھے ٹک لگ گیا ہے لیکن لڑکوں نے ثابت کیا کہ انہوں نے محنت کرکے کپ اپنے نام کیا ہے بحریہ ٹاون کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے ، ملک ریاض نے ہر مشکل وقت میں پی سی بی کا ساتھ دیا ہے اور پی ایس ایل کے لئے پچاس ہزار ڈولر دئیے ان کا کہنا تھاکہ منفی سوچ ٹیم کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے میڈیا کو بھی مثبت بات کرنی چاہئیے پی سی بی میں میرٹ کو پروموٹ کررہے ہیں اور سفارشی کلچر کو ختم کر رہے ہیں تقریب کے اختتام پر تمام کھلاڑیوں میں دس دس لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے جبکہ سرفراز احمد اور فخر الزمان کو بحریہ ٹاون کراچی میں پلاٹ بھی دئیے گئے ۔