تازہ تر ین

اگر آپ صرف ایک منٹ اس کا م پر لگائیں تو ان گنت فوائد حاصل کرسکتے ہیں

لندن(ویب ڈیسک)تیس سال سے زائد عمر کی خواتین میں ہڈیوں کا بھربھرا پن اور اس سے وابستہ دیگر امراض عام ہوتے ہیں لیکن اب اچھی خبر یہ ہے کہ اگر وہ روزانہ صرف ایک منٹ تک بھی پوری قوت سے دوڑیں تو اس سے ان کی ہڈیوں کی کثافت (ڈینسٹی) پر اچھا اثر ہوتا اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔اچھی اور مضبوط ہڈیوں کا مطلب بڑھاپے میں گٹھیا سے بچاو¿ اور فریکچر میں کمی ہے۔ اگر خواتین باقاعدہ ورزش اور جِم جانے کا وقت نہیں نکال سکتیں تو ایک سروے کے مطابق وہ روزانہ 60 سے 120 سیکنڈ پوری تیزی سے دوڑ کر اپنی ہڈیوں کو مضبوط بناسکتی ہیں۔ اگر اسی عرصے میں ہلکا وزن اٹھا کر بھی ورزش کریں تو اس سے بھی بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔ماہرین کا اندازہ ہے کہ روزانہ 2 منٹ تک دوڑ کر ہڈیوں کو مزید 6 فیصد تک مضبوط بنایا جاسکتا ہے یعنی ہڈیوں کی کثافت اور ٹھوس پن میں 6 فیصد بہتری واقع ہوتی ہے۔ یہ سروے برطانیہ میں یونیورسٹی ا?ف ایکسیٹر اور یونیورسٹی ا?ف لائسٹر کے ماہرین نے کیا ہے۔سروے کی مرکزی ماہر اور رپورٹ کی مصنفہ ڈاکٹر وکٹوریا اسٹائلز کہتی ہیں ’ہمیں نہیں معلوم کہ ورزش کا اتنا مختصر دورانیہ بھی کس قدر اہم ثابت ہوسکتا ہے لیکن تیز دوڑنے، ہلکا وزن اٹھانے اور ہڈیوں کی مضبوطی کے درمیان ایک واضح تعلق دیکھا گیا ہے۔خواتین میں عمر کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کی نرمی مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے اور یوں ان میں گٹھیا کے مرض کا خطرہ بڑھتا رہتا ہے۔ اسی لیے ماہرین کے خیال میں روزانہ ایک دو منٹ کی دوڑ اور چند منٹ ہلکے وزن اٹھانے سے ان کی ہڈیاں مضبوط بن سکتی ہیں۔دونوں جامعات کے ماہرین نے 2500 سے زائد خواتین کا سروے کیا اور اس کا ڈیٹا کلائی پر بندھے مانیٹر اور اسکین سے حاصل کیا گیا۔ اس کے لیے ایڑی کی ہڈی کا اسکین بھی لیا گیا۔ سروے سے معلوم ہوا کہ جن خواتین نے مختصر وقفے کےلیے ورزش کی ان کی ہڈیوں میں بہتری کے اثرات طویل عرصے تک مرتب ہوئے.


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain