تازہ تر ین

مہنگی تر ین گاڑی کے ساتھ تصویر وائرل کرنا مہنگا پڑ گیا، شدید تنقید

لاہور (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ عمر اکمل سوشل میڈ یا پر چاہے کچھ بھی کر لیں لیکن پاکستانی انہیں ہمیشہ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں،اس بار انہیں سوشل میڈ یا پر ایک تصویر شیئر کرنا مہنگی پڑ گئی،اس بارسوشل میڈیا صارفین کڑی تنقید کی تو ان کا صبربھی جواب دے گیا اور انتہائی عاجزی کے ساتھ لوگوں سے منفی جملے نہ کسنے کی درخواست کردی۔تفصیل کے مطابق آج کل برطانیہ کے دورے پر موجود عمر اکمل کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی تھی کہ وہ اپنی انجری کے علاج کے سلسلے میں لندن گئے ہیں لیکن اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ لندن میں موجود عمر اکمل نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ مہنگی ترین گاڑی”بینٹلے “کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے اور اس تصویر کے ساتھ انہوں نے پیغام دیا کہ سخت محنت کے بعد لندن میں لطف اندوز ہو رہا ہوں۔سوشل میڈ یا صارفین نے جب یہ تصویر دیکھی تو آ? دیکھا نہ تا? اور قومی کرکٹر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔لوگوں نے عمر اکمل کی سخت محنت والی بات کو پکڑ کر ایسے ایسے جملے کسے کہ سن کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی۔ایک شخص نے کہا ”کیڑا ہارڈ ورک !بس ٹوئٹر پر ہی ہارڈ ورک کرنا ،بیٹا پرفارمنس تونے دینی کوئی نہ اور تصویریں اتروانے کا بڑا شوق ہے “


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain