تازہ تر ین

ویمنزکرکٹ کے نئے عالمی چمپئن کافیصلہ آج

لندن(آئی این پی)ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارتی مہیلائیں انگلش ویمن ٹیم کا سامنا (آج)اتوار کو ہوگا، انڈین ویمن ٹیم نے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کو واپسی کا ٹکٹ تھما یا تھا۔لارڈز کے تاریخی میدان پر بھارتی مہیلائیں ورلڈ کپ فائنل میں اتوار کے روز گوری کڑیوں کے مدمقابل آئیں گی ، میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی مہییلاوں نے آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر گھر واپس بھجوا دیا۔ڈربی گراونڈ میں پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے، ہرمن پریت کور نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 171 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلین ٹیم 245 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ، بلیک ویل 90 اور ایلیس ویلانی 75 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ورلڈ کپ فائنل کے حوالے سے بھارتی کپتان میتھالی راج کا کہنا تھا کہ بھارتی خواتین کرکٹ کے لئے یہ ایک بہت اہم موقع ہے۔بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلش ٹیم کو شکست دے چکے ہیں اس لئے فائنل میں دباﺅ انگلش ٹیم پر ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain