لاہور (نیوزایجنسیاں) کرکٹ لیجنڈ وقار یونس نے وسیم اکرم کو خود سے بڑا باو¿لر مان لیا، بوریوالہ ایکسپریس نے ماضی کے اختلافات بھلا کر وسیم اکرم بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ وقار یونس اور وسیم اکرم کے درمیان ٹویٹر پر دلچسپ مکالمہ ہوا۔ بوریوالہ ایکسپریس نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور ماضی کے اختلافات بھلا کر وسیم اکرم بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔وقار یونس نے 1992ئ کے لارڈز ٹیسٹ کا بھی تذکرہ کیا جب ٹو ڈبلیوز نے بلے کی مدد سے پاکستان کا بیڑہ پار لگایا تھا۔ وسیم اکرم نے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ یہ وہ دن تھے جب ہم تیز، جارحانہ اور بے خوف تھے۔اس سے پہلے فروری میں وسیم اکرم نے وقار یونس پر الزا م لگایا تھا کہ وہ دہلی ٹیسٹ میں رن آو¿ٹ ہونا چاہتے تھے تاکہ انیل کمبلے اننگز میں دس وکٹوں کا کارنامہ انجام نہ دے سکیں جس پر وقار یونس نے وسیم اکرم کو بڑھتی عمر اور یاداشت کی خرابی کا طعنہ دیا تھا۔