اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی نا اہلی کا خطرہ پیدا ہو گیا،آئین کے آرٹیکل 62، 63کے تحت کارروائی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب میں لکھا ہے کہ 1983میں انہوں نے لندن فلیٹ خریدا تھا جبکہ اب سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر عمران خان کا 1987میں وزیراعلیٰ پنجاب کو لکھا گئے خط کا عکس گردش کر رہا ہے جس میں عمران خان نے درخواست کی تھی کہ ان کے پاساپنا ذاتی گھر نہیں لہٰذا انہیں ایک فلیٹ الاٹ کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات آسان ہو جائیں۔واضح رہے کہ اگر یہ بات عدالت میں ثابت ہو جاتی ہے کہ عمران خان نے 1983میں فلیٹ خریدا اور 1987میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بے گھر ہونے اور رہائش فراہم کرنے کی درخواست کی تو پی ٹی آئی چیئرمین شدید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے اور ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62اور 63کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے جس کے تحت وہ نا اہل ثابت ہو سکتے ہیں۔