لندن(نیوزایجنسیاں) آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور قیادت بھارتی کپتان متھالی راج کو سونپی گئی ہے۔ٹیم کا انتخاب میگا ایونٹ میں پلیئرز کی کارکرد گی کو سامنے رکھ کرکیا گیا ہے، ویمنز ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پانے والی انگلش بلے باز ٹیمسن بیماو¿نٹ، پلیئر آف دی فائنل کا اعزاز پانے والی آنیا شربسول، وکٹ کیپر سارا ٹیلر اور لیفٹ آرم اسپنر الیکس ہارٹلے، بھارتی ٹیم سے کپتان متھالی راج، ہرمنپریت کور اور دپیتی شرما، جنوبی افریقہ کی اوپنر لارا والورت، ماریزانے کیپ اور ڈین وین نیکرک جبکہ آسٹریلوی آل راﺅنڈر الائس پیری ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں۔ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی جانب سے 369 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 7 وکٹیں حاصل کرنے والی آل راﺅنڈر نتالیا سکیور کو 12 ویں پلیئر کے طور پر رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ متھالی راج، سارا ٹیلر اور آنیا شربسول کو کیریئر میں دوسری مرتبہ آئی سی سی ورلڈ کپ الیون کیلیے چنا گیا ہے۔