تازہ تر ین

سی پی ایل کیلئے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری

لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے کرکٹرز کواین اوسی جاری کردیئے ہیں۔ سی پی ایل 4 اگست سے شروع ہورہی ہے، جس میں پاکستان کے کئی مایہ ناز کرکٹرز حصہ لیں گے۔چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی نے پاکستانی کرکٹرز پر غیرملکی ٹی ٹوئنٹی لیگز کے دروازے کھول دیئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں گولڈن بول اور مین آف دی سیریز ایوارڈ ونر فاسٹ بولر حسن علی کا معاہدہ بھی بنگلہ دیش کے بعد کیریبیئن پریمیئر لیگ فرنچائز سینٹ کیٹس سے ہوگیا ہے، جس کا آغاز 4 اگست سے ہوگا۔ ویسٹ انڈین ٹی ٹوئنٹی لیگ کے ابتدائی کچھ میچز امریکی شہر فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے سی پی ایل میں شرکت کیلئے تمام کھلاڑیوں کو این اوسی جاری کردیئے ہیں۔ اکتوبر میں سری لنکا سے قبل پاکستانی کرکٹرز کی کوئی مصروفیت نہیں ۔اس دوران قومی کرکٹرز کو سی پی ایل اور بی پی ایل کے ذریعے فارم اور فٹنس برقرار رکھنے کا موقع ملے گا۔سی پی ایل میں چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں شامل آل رانڈر شعیب ملک، عماد وسیم، محمد حفیظ، لیگ اسپنر شاداب خان اور فاسٹ بولر محمد عامر کے علاوہ بھی کئی پاکستانی کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain