تازہ تر ین

اگر آپ کے کھانے پریہ چیز بیٹھ گئی تو سمجھ لیں کہ زہر کھالیا

لندن (ویب ڈیسک)کھانے کی چیز پر مکھی بیٹھ جائے تو اکثر لوگ اسے اڑا کر بے فکری سے کھانا جاری رکھتے ہیں، لیکن اگر آپ کو پتا چل جائے کہ اس مختصر وقفے میں مکھی ہمارے کھانے کے ساتھ کیا غلیظ حرکت کر جاتی ہے تو آپ دوبارہ کبھی اس کھانے کو ہاتھ بھی نہ لگائیں گے۔
میل آن لائن کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مکھیوں کی ٹانگوں پر نہ صرف 200 سے زائد قسم کے مضر صحت بیکٹیریا ہوتے ہیں بلکہ وہ ہمارے کھانے پر بیٹھتے ہی قے بھی کردیتی ہیں۔ عام طور پر مکھیاں گلی سڑی خواک اور فاضل مادوں پر بیٹھتی ہیں جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں جراثیم ان کے جسم پر جمع ہوجاتے ہیں۔ مکھی آپ کے کھانے پر ایک سیکنڈ کیلئے بھی بیٹھے تو یہ جراثیم کھانے میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ ماہر حشرات ران ہیریسن کہتے ہیں کہ کھانے کو مکھیوں سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں کیونکہ ان کے ذریعے منتقل ہونے والے جراثیم ہیضے اور ٹائیفائیڈ جیسی بیماریوں کی عام وجہ ہیں۔
اس سے بھی زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ مکھی جیسے ہی آپ کے کھانے پر بیٹھتی ہے یہ اس پر قے کردیتی ہے۔ دراصل مکھیاں کھانے کو چبانے کی صلاحیت نہیں رکھتیں لہٰذا وہ اپنے جسم میں موجود خامرے کھانے پر انڈیل دیتی ہیں اور پھر اسے نگل لیتی ہیں، تاکہ اسے ہضم کرنے میں آسانی رہے۔ تو اگر آپ کے کھانے پر مکھی بیٹھ جائے تو اسے ہرگز مت کھائیں۔ آپ کی صحت کے لئے بہتر یہی ہے کہ جس جگہ مکھی بیٹھے کھانے کا وہ حصہ فواراً علیحدہ کردیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain