تازہ تر ین

1200 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا گیس پاور پلانٹ بارے اہم خبر

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف کی زےر صدارت اعلی سطح کا ا جلاسمنعقد ہوا ، جس مےںپنجاب مےں 1200مےگاواٹ کے نئے گےس منصوبے کے امور کا جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے توانائی کی مستقبل کی ضرورےات کو مدنظررکھتے ہوئے1200مےگاواٹ کا نےا گےس پاور پلانٹ لگانے کا فےصلہ کےاہے اوربجلی کاےہ منصوبہ ملک کی ضرورےات اورمستقبل مےں توانائی کے چےلنجز کو سامنے رکھ کر بناےاگےا ہے ۔اس منصوبے سے حاصل ہونےوالی بجلی عوام کو سستی ملے گی۔انہوںنے کہاکہ اےک اےک لمحہ قےمتی ہے اور ہم نے تےزی سے اس منصوبے کے امور طے کر کے آگے بڑھنا ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ توانائی کے کئی منصوبے رےکارڈ مدت مےں مکمل کےے گئے ہےں اور بعض منصوبوں پر دن رات کام ہورہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ توانائی منصوبوں کی تکمےل سے لوڈ شےڈنگ مےں نماےاں کمی ہوئی ہے اور توانائی منصوبو ں پر کام کرنے کے حوالے سے محنت، امانت، دیانت اور جہد مسلسل کی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ 3600مےگاواٹ کے گےس منصوبوں میں 168 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے جبکہ 1320 مےگاواٹ کاساہیوال کول پاور پلانٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کےاگےاہے۔ اتنی گنجائش کے منصوبے اتنے کم وقت میں چین میں بھی مکمل نہیں ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ توانائی منصوبے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ہےں۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے دور ہوں گے اوران منصوبوں کی تکمےل سے پاکستان کے 20کروڑ عوام کو فائدہ ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی 70سالہ تارےخ مےں اےسے بڑے منصوبوں کی تکمےل کے حوالے سے کوئی مثال موجود نہےں ہے جس سے براہ راست عام آدمی کو فائدہ پہنچتا ہو۔ اجلاس کے دوران جرمن ماہرےن نے نئے گیس پاور پراجیکٹ کے لئے پےشہ ورانہ انداز مےں تکنےکی معاونت مہےا کرنے کی ےقےن دہانی کرائی اور کہا کہ معےار اوررفتارکو مدنظر رکھ کر منصوبے کےلئے تکنےکی معاونت فراہم کرےں گے۔ جرمن ماہرےن کے وفد کی قےادت اےگزےکٹو ڈائرےکٹربرنارڈسٹےبل ( Mr.Bernhard Stabel)کررہے تھے۔چےئرمےن منصوبہ بندی و ترقےات،چےئرمےن پنجاب تھرمل پاورکمپنی، سےکرٹری توانائی،متعلقہ حکام اور جرمن ماہرےن نے اجلاس مےں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حبیب رفیق گروپ کے چیئرمین حاجی محمد رفیق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain