راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) کالا شاہ کا کوانٹر چینج کے قریب اچانک پاک فوج کے جوان پہنچ گئے اور رینجرز، موٹروے پولیس، پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122کے ساتھ مل کر مشترکہ مشقوں میں حصہ لیا۔پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق مشقوں کا مقصد احمد پورشرقیہ جیسے واقعات سے نمٹنا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ان مشقوں کے دوبنیادی مقاصد تھے، ایک کسی بھی سانحے کی صورت میں بروقت کارروائی کو یقینی بنانا اور دوسرا یہ کہ موٹرویزیا نیشنل ہائی ویزپر دہشتگردی کی اگرکوئی کارروائی ہوتی ہے تو اس سے کس طرح فوری طورپر نمٹاجاسکتاہے ۔