تازہ تر ین

کپتان کی کردار کشی پر کھلاڑی سکینڈل سامنے لانے کیلئے سرگرم ، متاثرہ خواتین کی تلاش تیز کر دی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار \ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والوں نے جاتی امراءکی ”کہانیاں“ سامنے لانے کی پوری تیاری کر لی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اگرچہ عمران خان نے اس حوالے سے ایک ٹی وی انٹرویو میں بات کی ہے لیکن یہ معاملہ ابھی آگے بڑھے گا اور معاملات عمران خان کے ہاتھ بھی نکل جائیں گے کیونکہ پی ٹی آئی والے ادھر ”دھبڑ دوس“ کرنے کی پوری تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے کردار پر یہاں تک بات پہنچی گئی کہ ان کے خون کے نمونے لئے جائیں تو اس کے بعد رائیونڈ اور جاتی امراء کی کہانیاں سامنے لائی جائیں گی۔ اور پھر وہ ”دھبڑ دوس“ ہو گا اور بہت گند اچھلے گا۔ میں اسی لئے بار بار سب سے گزارش کر رہا ہوں کہ خدا کا واسطہ ہے اس معاملے سے دور رہیں۔ اور جو کو بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کو عمران خان کے خون کے نمونوں والے معاملے پر مشورہ دے رہا ہے، اسے منع کیا جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain