تازہ تر ین

بھارت ایل او سی کے ساتھ ساتھ مغربی سرحد پر بھی حالات خراب کر رہا ہے

سیالکوٹ(ویب ڈیسک )خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کم کرنے میں فوج کی قربانیوں کا اہم کردار ہے، بھارت ایل او سی کے ساتھ ساتھ مغربی سرحد پر بھی حالات خراب کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالات نارمل کرنا چاہتے ہیں مگر اس کی طرف سے کوئی مثبت جواب نہیں مل رہا، بھارت ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور مغربی سرحد پر بھی حالات خراب کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں مگر یہ صرف ہماری خواہش پر نہیں ہو گا، افغانستان کو بھی اس میں کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی سے لڑ رہا ہے تاہم اب پاکستان میں دہشتگردی پہلے سے بہت کم ہو گئی ہے اور دہشت گردی کم کرنے میں فوج کی قربانیوں کا بہت اہم کردار ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain