تازہ تر ین

عوام کی خدمت جرم ہے تو یہ جرم بار بار کریں گے

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی دےوالےہ پن سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا محمد نوازشرےف کا تارےخی کارنامہ ہے۔ محمد نواز شریف استحکام کے حوالے سے ان کی جدوجہد ہے ۔ وہ اےسے لےڈر ہےں جنہوںنے ہمےشہ ملک کی ترقی کو ترجےح دی ہے۔ محمدنوازشرےف پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہےں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لےگ(ن) نے ملک وقوم کو مسائل و مشکلات کے بھنور سے نکالاہے اورمسلم لےگ(ن) ملک کی سب سے بڑی اورمقبول ترےن سےاسی جماعت ہے جس نے پاکستان کے روشن مستقبل کےلئے دن رات اےک کررکھا ہے ۔ پاکستان مسلم لےگ(ن) نے عوامی خدمت کے رےکارڈ قائم کےے ہےں اورمحمد نوازشرےف کی قےادت مےں حکومت نے جتنے بھی ترقےاتی کام کئے، ان کا محورعام آدمی کی بھلائی ہے ۔عوام کی خدمت اورانہےں سہولتوں کی فراہمی جرم ہے تو ےہ جرم بار بار کرےںگے۔ہمارا جےنا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور ہمارا نصب العےن عوام کی خدمت ہے ۔جب تک دم مےں دم ہے عوام کی خدمت کرتے رہےںگے۔انہوں نے کہا کہ ماےوس عناصر اپنی ڈوبتی سےاسی کشتی کو بچانے کےلئے ہاتھ پاو¿ں ماررہے ہےں لےکن جھوٹ اورانتشار پھےلانے والے عناصر کامقدرصرف رسوائی ہے۔ جھوٹ پرمبنی منفی سےاست نےازی صاحب کے گلے کا طوق بن چکی ہے اوروہ دن دورنہےں جب نےازی صاحب کی الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سےاست ہمےشہ کےلئے دفن ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا پارٹی کی افراتفری پھےلانے کی منفی سوچ نے عوام کو ماےوس کےا ہے اورماےوس عناصر نے معاشرے مےں نفرت کے جو بےج بوئے ہےں اس کا خمےازہ انہےںبھگتنا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زےر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جس مےں صوبے مےں امن وامان کی صورتحال اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کےلئے کےے جانےوالے اقدامات کا جائزہ لےاگےا۔ وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح ہو نہیں سکتی لہٰذا امن عامہ ےقےنی بنانے کےلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ پنجاب کے داخلی اورخارجی راستوں کی نگرانی مزےد سخت کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ پولےس اورقانون نافذ کرنےوالے ادارے امن عامہ ےقےنی بنانے کےلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دےں۔ مساجد،امام بارگاہوں،گرجاگھروں اور دےگر عبادت گاہوں کی سکےورٹی پر بھر پور توجہ دی جائے اور سٹریٹ کرائم مےں ملوث عناصر کےخلاف بلاامتیاز کریک ڈاﺅن جاری رکھا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینٹ کے 45 ویں یوم تاسیس پر پیغام میں کہا ہے کہ سینٹ نے وفاق اور وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ میں کردار ادا کیا ہے۔عوام کو بنیادی حقوق دلوانے کے حوالے سے ایوان بالا کا کردار انتہائی اہم ہے اور سینٹ نے آئین کی بالا دستی اور جمہوری عمل کے تسلسل میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مو¿ثر قانون سازی ، جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایوان بالا انتہائی اہمیت کا حامل ادارہ ہے۔سینٹ ریاستی اداروں کو مضبوط کرکے اس قابل بناتی ہے کہ یہ خودکار طریقے سے عوام کو بہترین خدمات فراہم کر سکیں۔ پائیدار معاشی و سماجی ترقی کےلئے سیاسی قوتوں کو اعلیٰ جمہوری روایات قائم کرنے کا ثبوت دینا ہو گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain