سرگودھا (نمائندہ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کوٹ مومن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف شیر نہیں ببر شیر ہے اور جب ببر شیر باہر نکلتا ہے تو گیڈر بھاگ جاتاہے، عوامی فیصلوں کو سازشوں سے بدلا نہیں جاسکتا، آپ وزیر اعظم منتخب کرتے ہیں اور وہ نکال دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے کا عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف نہیں بلکہ ببر شیر ہے، اور حب ببر شیر باہر آتا ہے تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں۔ عوامی فیصلوں کو سازشوں سے بدلا نہیں جا سکتا، آپ ان ووٹوں سے ان کو وزیر اعظم منتخب کرتے ہیں اور وہ لوگ اس کو نکال دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چار سالوں سے کام نہیں کرنا دیا جا رہا، جب بھی ہم کام کرنا چاہتے ہیں اور یہ لوگ کو ئی نہ کوئی بگاڑ بنا دیتے ہیں، پہلے انہوں نے، دھرنا ون، پھر دھرنا ٹو اور کبھی پارلیمنٹ پر حملہ کی باتیں کی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم عوامی مینڈیٹ کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے، نواز شریف کو تین بار ملک کا وزیراعظم عوام نے بنایا مگر کبھی بھی مدت پوری نہیں کرنے دی گئی، ملک میں آج بھی عوامی وزیر اعظم نواز شریف ہے، نواز شریف ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے۔ مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الزام اور اور فتوے ہمارے قائد کا راستہ نہیں روک سکتے، سازشی عناصر کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، بے بنیاد الزامات سے نواز شریف کا راستہ نہیں روکا جاسکتا، مسلم لیگ کی حکومت نے ملک کے اندر قائم کر دیا۔
