تازہ تر ین

عائشہ احد پیشہ ور عورت, دولت کیلئے ڈرامہ کرتی ہے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے عائشہ احد اور عائشہ گلالئی کے معاملے میں فرق ہے ، عائشہ احد ایک پیشہ ور عورت ہے دولت اور جائیداد کی خاطر ڈرامہ کر رہی ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ عدالت عائشہ احد کی درخواستوں کو خارج کر چکی ہے عائشہ احد کا بیان جھوٹا ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ان کا کہنا تھا عائشہ احد صرف پیسوں کیلئے ایسا کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ عائشہ گلالئی کی طرح وزیراعظم میرے لئے کمیٹی بنائے کیونکہ میرے پاس حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain