تازہ تر ین

نواز شریف کے زرداری سے رابطہ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے 72 گھنٹے قبل آصف زرداری سے رابطہ کیا۔ اس رابطہ کے بعد ہی میثاق جمہوریت کا پھر نام لیا گیا۔ نواز شریف کو خطرناک کھیل کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ان کو ریلی کا مشورہ دینے والے کیا سکیورٹی کی ذمہ داری لینگے۔ یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دبئی میں موجود آصف زرداری سے رابطہ میں کہا کہ میرے بعد آپ کی باری ہے تو جواب ملا کہ پتہ ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ آپ پر مشکل آتی ہے تو میں ساتھ دیتا ہوں لیکن مجھ پر برا وقت آئے تو آپ بھاگ جاتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ آپ کو جن سے تکلیف تھی چودھری نثار کو کابینہ سے آﺅٹ کر رہا ہوں۔ زرداری نے کہا کہ آپ کا ساتھ اس شرط پر دونگا کہ آپ میرا نام لے کر کہیں کہ میں آصف زرداری سے درخواست کرتا ہوں کہ جمہوریت کو بچائیں۔ جواب میں نواز شریف نے کہا کہ ایسا فوری کرنا مناسب نہ ہو گا۔ اس بات چیت کے بعد پھر میثاق جمہوریت کو پھر نکالا گیا ہے ابھی نواز شریف باقاعدہ نام لے کر زرداری سے دوخواست بھی کرینگے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain