تازہ تر ین

لاہور میں تیز بارش ، متعدد علاقے بجلی سے محروم ، شہریوں کے مظاہرے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اتوار کو لاہور میں ساون کی جھڑی نے چھٹی کا مزہ دوبالا کردیا، شہری برسات سے لطف اندوز ہونے کے لئے سڑکوں پر امڈ آئے لیکن گھروں کو لوٹتے ہی انہیں لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ گئے۔ متعدد گرڈ سٹیشن بند ہونے کی وجہ سے بیشتر علاقے بجلی سے تاحال محروم ہیں، کئی علاقوں میں شہریوں نے سڑکیں بلاک کرکے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والی بارش ، کینال روڈ کی توسیع اور اورنج لائن منصوبے پر تعمیراتی کام کے باعث لیسکو کا فتح گڑھ، پی ڈبلیو آر اور سنی ویو گرڈ سٹیشن بند ہو گئے جس سے راوی روڈ، چنگی امر سدھو، ایجرٹن روڈ، رائل پام، گنگا رام، فتح گڑھ، میاں میر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ اقبال ٹاو¿ن، سمن آباد، قینچی، فیصل ٹاو¿ن اور جوہر ٹاو¿ن میں سے بھی تاحال بجلی غائب ہے جس کے باعث شہری اذیت سے دو چار ہیں۔بجلی کی عدم فراہمی کے باعث مختلف علاقوں میں شہریوں نے احتجاج کیا۔ سراپا احتجاج شہریوں میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد بھی شریک رہی بعد ازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain