تازہ تر ین

”عمران خان مجھے دیکھ کر کھڑے ہو گئے پھر “ سرتاج عزیز کے بیان سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا تو سرتاج عزیز نے عمران خان کا مبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے بڑا معرکہ سر کر لیا ہے یہ انکشاف تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عمران اسماعیل نے بتایا کہ یہ اس وقت کی بات ہے جب عمران خان اور چودھری نثار کی ملاقات کی خبر اڑتی رہی جبکہ اصل واقعہ یہ ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے ہمیں پتہ چلا کہ اندر کیفے ٹیریا میں چودھری نثار موجود ہیں، چودھری نثار باہر آئے تو کوئی بات کئے بغیر خاموشی سے رخصت ہو گئے جس کے بعد سرتاج عزیز ہمارے پاس آئے اور فردراً فرداً ہم سب سے مصافحہ کیا پھر عمران خان سے کہا کہ آپ کو عدالتی فیصلے پر بہت بہت مبارک ہو آپ نے ایک کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ نواز شریف کے تو اپنے ساتھی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ سرتاج عزیز کی مبارکباد سے ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ن لیگ کے اندر کیا چل رہا ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ اس خبر پر قرآن سے حلف اٹھانے کی تیار ہوں نجی ٹی وی کے رابطہ میں سرتاج عزیز نے کہا کہ میں اہل خانہ کے ةمراہ کھانا کھا رہا تھا ساتھ والی میز پر عمران خان اور ساتھ بیٹھے تھے، ہم جانے لگے تو عمران خان خود اٹھ کر کھڑے ہو گئے تو میں نے مصافحہ کیا باقی لوگ بھی کھڑے ہو گئے تو مروتاً سب سے ہاتھ ملایا لیکن کوئی مبارکباد نہیں، غلط بیانی سے کام لیا جا رہا ہے، اسی معاملہ پر عمران خان سے پوچھا جا سکتا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain