تازہ تر ین

” آپ کی فرمائش پر چودھری نثار کیساتھ یہ کام کیا “سابق وزیراعظم کا اعتراف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے 72 گھنٹے قبل آصف زرداری سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ اس رابطہ کے بعد ہی میثاق جمہوریت کا پھر نام لیا گیا۔ نواز شریف کو خطرناک کھیل کی جانب دھکیلا جا رہا ہے ان کو ریلی کا مشورہ دینے والے کیا سکیورٹی کی ذمہ داری لینگے۔ یہ انکشافات سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دبئی میں موجود آصف زرداری سے رابطہ میں کہا کہ میرے بعد آپ کی باری ہے تو جواب ملا کہ پتہ ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ آپ پر مشکل آتی ہے تو میں ساتھ دیتا ہوں لیکن مجھ پر برا وقت آئے تو آپ بھاگ جاتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ آپ کو جن سے تکلیف تھی چودھری نثار کو کابینہ سے آﺅٹ کردیا ہے۔ زرداری نے کہا کہ آپ کا ساتھ اس شرط پر دونگا کہ آپ میرا نام لے کر کہیں کہ میں آصف زرداری سے درخواست کرتا ہوں کہ جمہوریت کو بچائیں۔ جواب میں نواز شریف نے کہا کہ ایسا فوری کرنا مناسب نہ ہو گا۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ریلی چلی تو پنڈی سے ہی جھگڑا شروع ہو جائے گا۔ اگر وہاں نہ ہوا تو راستے میں شروع ہو جائے گا۔ نواز شریف کو عوامی ریلی کا مشورہ دینے والے کیا ان کی سکیورٹی کی ذمہ داری بھی لینگے۔
نواز، زرداری رابطہ


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain