تازہ تر ین

خان صاحب کیا آپ اپنا موبائل تفتیش کیلئے دینگے ؟،عمران خان کا دلچسپ جواب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بڑا اہم وقت آ گیا ہے، شریف فیملی کو پارلیمنٹ اور جے آئی ٹی میں صفائی کا موقع ملا، لمبی انویسٹی گیشن کے بعد پانچ ججز نے فیصلہ دیا، اب نواز شریف کہتا ہے کہ فیصلہ نہیں مانتا، سازش ہو گئی۔ایک مجرم سرکاری خرچ پر اسلام آباد سے لاہور جا رہا ہے، غریب قوم کے ٹیکس کے پیسوں پر انتظامات کئے جا رہے ہیں، عدلیہ اور فوج پر انگلی اٹھائی جا رہی ہے، عمران خان نواز شریف پر برہم، کہتے ہیں جب ہم سڑکوں پر نکلے تو کہا ان کو کہیں سے اشارہ ملا ہے، اب کیا تم سڑکوں پر جا رہے ہو؟ کیا یہ جمہوریت کیخلاف سازش نہیں؟ آپ کو کس نے اشارہ دیا ہے؟ کہیں آپ کے جو خیرخواہ باہر بیٹھے ہیں ان کی طرف سے تو آپ کو اشارہ نہیں آیا؟ انہوں نے کہا کہ اس ملک کیخلاف سب سے بڑی سازش ہو رہی ہے، مجرم کی نیب میں پیشی ہونے والی ہے اور وہ سرکاری خرچے پر لاہور جا رہا ہے، یہ پاکستان کیخلاف سازش ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ جیلوں میں سارے چوروں کے برابر ان کے ایک بیٹے کے گھر کی مالیت ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف نیب سے خوفزدہ ہیں، انہیں علم ہے کہ نیب کیسز میں یہ پھنس جائیں گے، اقامہ منی لانڈرنگ کا آسان طریقہ ہے، نواز شریف نے لوگوں کو بیوقوف بنانے کا جرم بھی کیا ہے، اتنے چارجز کسی بھی چور پر عائد نہیں ہوتے جتنے نواز شریف پر عائد ہوتے ہیں، نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا، نواز شریف قوم کو بتائیں کیا سازش ہو رہی ہے؟ عمران خان نے اعلان کیا کہ ہم جمہوری اداروں کیساتھ کھڑے ہوں گے، نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لئے باہر نکل رہے ہیں، یہ جو مرضی کر لیں ان کو شکست ہو گی، ہزاروں کی چوری والے جیلوں میں ہیں اور یہاں تو اربوں کی چوری ہوئی، کیا سیاسی جماعت ایک فیملی کی کرپشن چھپانے کیلئے ہوتی ہے؟ عمران خان نے مزید کہا کہ ن لیگ کو شریف خاندان سے الگ ہونا ہو گا، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے شہداءکو آج تک انصاف نہیں ملا، متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں، انصاف دلوانے میں طاہر القادری کی سپورٹ کریں گے، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کی رپورٹ شائع نہیں کی جا رہی۔ عمران خان سے صحافی نے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنا موبائل تفتیش کیلئے دیں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ جو الزام لگاتا ہے، وہی ثبوت دیتا ہے۔

اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain