تازہ تر ین

عائشہ گلالئی کا قومی اسمبلی میں دھواں دار خطاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی باغی رہنماءعائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس قومی کیلئے قوم کی بہنوں بیٹیوں کی عزت کی اہمیت نہ ہو اس قوم کو زوال سے کوئی نہیں بچا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاتون ایم این اے ہوتے ہوئے یہ میرا فرض ہے کہ میں قوم کی بہنوں بیٹیوں کی عزت کی حفاطت کروں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام صفائی کو نصف ایمان قرار دیا جاتا ہے اور یہ صفائی صرف ظاہری صفائی نہیں ہوتی بلکہ روح اور کردار کی صفائی بھی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا جاری رکھوں گی، مجھے فخر ہے کہ میرے پاس ایک فورم ہے جس کے ذریعے میں قوم کی بیٹیوں کے حق کیلئے آواز اٹھاتی رہوں گی۔
عائشہ گلالئی کے خطاب کے دوران تحریک انصاف کی خواتین کی بھرپور نعرے بازی جاری رہی۔ تاہم تمام تر شورشرابے کو نظرانداز کرتے ہوئے انہوں نے اپنی نہایت جذباتی تقریر مسلسل جاری رکھی، بولیں مجھے پتا ہے کہ تحریک انصاف کی خواتین کونسے میرٹ پر آئی ہیں، ان کی سیاست کیوجہ سے ملک کے وزیر اعظم کو مبارکباد نہیں دے سکی تھی، ہمارے ملک کو تمام نعمتوں کے باوجود بے شمار چیلنجزکا سامنا ہے، خاتون ہو کر اپنا فرض ادا کر دیا ہے، اپنے ضمیر کے مطابق بات کی اور اس پر مجھے فخر ہے، افسوس ہوتا ہے کہ ملک میں کمزور خواتین کا استحصال ہوتا رہتا ہے مگر ان کو کوئی نہیں پوچھ رہا، جب تک غریب خودکشی نہیں کرتا اس کی آواز نہیں سنی جاتی۔
عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ کمزور خواتین کو پیغام دیا ہے کہ عزت اور غیرت پر کوئی کمپرومائز نہیں، عمران جیسی شخصیات کو نہیں مانتے، کردار ہونا چاہئے، دنیا کی کسی کتاب میں گالی گلوچ نہیں دی جاتی، والدین اپنے بچوں کو سنبھالیں، جیسے ہی کوئی پی ٹی آئی سے نکلتا ہے اسے سوشل میڈیا بریگیڈ گالیاں، تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دینے لگتا ہے۔ عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ میرے گھر والوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میں نے حق بات کی، میری بہن سپورٹس وومن ہے، اس کو بھی پی ٹی آئی نے نہیں بخشا، میرے والد کو بھی پی ٹی آئی نے نہیں بخشا۔
عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک منسٹر میری بہن کے فلاحی ہسپتال کو مسمار کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے، یہ کیسا کلچر ہے؟ احتساب کمیشن میرے خلاف انتقامی کارروائی کر رہا ہے۔ عائشہ گلالئی نے اعلان کیا کہ کسی دھمکی سے ڈرنے والی نہیں،


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain