تازہ تر ین

عائشہ گلا لئی کیوجہ سے عمران خان کی مشکلات میں اضافہ،نیب کا اہم فیصلہ

پشاور (ویب ڈیسک )خیبر پختونخواہ ا احتساب کمیشن کا پی ٹی آئی کی منحرف خاتون رہنما عائشہ گلالئی کے خلاف تحقیقات سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ احتساب کمیشن کے ترجمان کے مطابق ادارہ عائشہ گلالئی کے خلاف الزامات کی بنیاد پر تحقیقات نہیں کرسکتا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلا لئی کے خلاف کرپشن کے الزامات لگانے والوں سے رابطہ کیا ہےاور انہیں ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، شواہد سامنے آنے پر ہی کسی قسم کی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف اور عمران خان عائشہ گلالئی معاملے پر انتہائی پریشانی کا شکار نظر آتے ہیں اور اس حوالے سے اہم رہنماﺅں اور قانونی ماہرین سے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ تحریک انصاف عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات کے بعد سامنے آنیوالی صورتحال کا توڑ کرنے کیلئے ہاتھ پاﺅں مارتی نظر آرہی ہے اور اسی سلسلے میں تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین اور ڈاکٹر فردوش عاشق کے ہمراہ عائشہ احد کی پریس کانفرنس بھی کرائی گئی مگر تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکی۔دوسری جانب عائشہ گلالئی نے بھی عائشہ احد کی تحریک انصاف کی خاتون رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس پر شدید تنقید کرتے ہوئے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور اسے ایک اوچھا حربہ قرار دیا ہے جبکہ اپنے اوپر لگنے والے کرپشن الزامات پر بھی ان کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کرپشن کی تھی تو اس پر پہلے کیوں ایکشن نہیں لیا گیا، عمران خان پر الزامات کے بعد میرے خلاف تحریک انصاف نے کرپشن الزامات لگوائے جو کے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain