اسلام آباد(ویب ڈیسک )سر درد ایک ناقابل برداشت تکلیف ہے اور تقریباً ہر شخص کو اکثر اس کا سامنا ہوتا ہے۔سر میں درد کی تکلیف بعض اوقات ہاتھ پیروں کو بے جان کر دیتی ہے اور اس کا شکار شخص کچھ بھی کرنے کے قابل نہیں رہتا، یہاں تک کہ کسی دوا یا قدرتی طریقے سے سر درد خود ہی کم ہوجائے۔تاہم آج ہم آپ کو اس تکلیف دہ کیفیت سے جان چھڑانے کا نہایت آسان طریقہ بتا رہے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو ایکو پریشر کاطریقہ اپنانا ہوگا۔ایکو پریشر ایکو پنکچر ہی کی طرح چینی طریقہ علاج ہے جس میں جسم کے مخصوص حصوں پر مساج یا دباﺅکے ذریعے مختلف تکالیف کا علاج کیا جاسکتا ہے۔اس طریقہ علاج میں بمشکل 30 سیکنڈز یا ایک منٹ کا وقت لگے گا۔اس پر عمل کرنے کے لیے سب سے پہلے آرام دہ حالت میں بیٹھ یا لیٹ جائیں اور بالکل پرسکون ہوجائیں۔اب مندرجہ ذیل بتائے جانے والے مقامات پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور دباو? ڈالیں۔ مساج کے بعد عموماً 10 سے 15 منٹ کے اندر سر درد غائب ہوجائے گا۔ناک کی جڑ کے اوپر اور دونوں بھنوو?ں کے بالکل درمیانی جگہ پر مساج ا?نکھوں کو تھکن اور سر درد سے نجات دلا سکتا ہے۔بھوو?ں کے ان مقامات پر مساج آپ کو سر درد کے ساتھ نزلے سے بھی چھٹکارہ دلائے گا۔ اس مقام پر ایک منٹ تک دائروں کی صورت میں مساج کریں۔گال کی ہڈی کے نیچے گڑھے کو ہاتھ سے چھو کر محسوس کریں۔ اس مقام پر ہلکے ہاتھ سے مساج یا دباو? ڈالنا سر درد کے ساتھ سانس کے امراض اور دانت کے درد میں بھی کمی کرے گا۔گردن کے ان مقامات کو دبانا یا مساج کرنا ا?دھے سر کے درد، ا?نکھوں اور کانوں کی تکلیف سے نجات دلائے گا۔کان کے اوپر اس جگہ پر مساج بھی آنکھوں کی تھکن اور سر درد کو کم کرنے میں مددگار ہوگا۔ہاتھ کے اس مقام پر مساج پیٹھ کے درد، دانت کے درد اور سر درد میں کمی جبکہ گردن کے تنے ہوئے اعصاب کو پرسکون حالت میں لے ا?ئے گا۔