تازہ تر ین

طاہر القادری عوامی منگتا, حیرت انگیز انکشاف سے عوامی تحریک میں کھلبلی

اسلام آباد(نیوزایجنسیاں)وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پارٹی کارکنوں اور ارکان پارلیمنٹ کے مطالبے پرجی ٹی روڈ سے گھر جارہے ہیں، بعض افراد عائشہ گلالئی کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں ،انہو ں نے معتبر فورم سے تحقیقات کرانے کامطالبہ کیا،گلالئی کو انصاف ملناچاہیے اور عمران خان کو بھی اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لئے موقع دیاجاناچاہیں۔ایک نجی ٹی وی انٹرویوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ یہ ریاستی اداروں کو دباﺅ میں لانے کی چال ہے۔ وزیرمملکت نے کہاکہ نوازشریف نے ہمیشہ قانون اور اداروں کااحترام کیاہے اسی لئے انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا۔وزیرمملکت نے اس بات پرافسوس ظاہرکیا کہ گزشتہ چند روز سے بعض افراد عائشہ گلالئی کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں انہو ں نے اس معاملے کے حقائق کو سامنے لانے کیلئے ایک موزوں اور معتبر فورم سے تحقیقات کرانے کامطالبہ کیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ گلالئی کو انصاف ملناچاہیے اور عمران خان کو بھی اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لئے موقع دیاجاناچاہیں۔وزیر ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری بین الاقوامی منگتے ہیں ‘ پہلی دفعہ قادری نہیں آیا کسی کے کہنے پر آتے ہیں کسی کے کہنے پر جاتے ہیں ‘ مسلم لیگ(ن) کسی سے بھی تصادم نہیں چاہتی ‘ نواز شریف کے مارچ سے جمہوریت کو کوئی نقصان نہیں ہو گا ‘ سازشیوں کا نام لینا ضروری نہیں پوری قوم جانتی ہے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر ماحولیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے بقول وہ پارٹی خواتین کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ تحریک انصاف میں کسی عورت کی عزت محفوظ نہیں ہے۔ نہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری پارٹی ہے کسی سے تصادم نہیں چاہتی۔ جمہوریت کو پھلتا پھولنا دیکھنا چاہتے ہیں۔ کبھی جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچایا۔ سازشیوں کا نام لینا ضروری نہیں پوری قوم جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی حامد میر پر حملہ ہوا تھا کسی نے نام نہیں لیا۔ طاہر القادری بین الاقوامی منگتے ہیں ‘ پہلی دفعہ قادری نہیں آیا کسی کے کہنے پر آتے ہیں کسی کے کہنے پر جاتے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہو کر جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلا رہے ہیں ‘ نواز شریف پروگرام کے مطابق براستہ جی ٹی روڈ لاہور کیلئے روانہ ہوں گے‘ عوام اپنے محبوب اور سدا بہار لیڈر کے دیدار کے منتظر ہیں ۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہاکہ نواز شریف پروگرام کے مطابق براستہ جی ٹی روڈ لاہور کیلئے روانہ ہوں گے‘پروگرام اور روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین گھبراہٹ کا شکار ہو کر جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلا رہے ہیں ۔ عوام اپنے محبوب اور سدا بہار لیڈر کے دیدار کے منتظر ہیں ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain