تازہ تر ین

”والد کو خدا کے حوالے کرتی ہوں“

لاہور(آئی این پی) سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ” باپ سراں دے تاج“ اپنے والد کو خدا کے حوالے کرتی ہوں ۔ منگل کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نوازنے کہا کہ اپنے والد کو خدا کے حوالے کرتی ہوں ، خدا ان کو تمام برائیوں سے محفوظ رکھے ۔انہوں نے کہا کہ ” باپ سراں دے تاج“۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ میں اپنے باپ کے قافلے میں شریک ہونا چاہتی تھی اور ان کے ساتھ لاہور جانے کی خواہش مند تھی، جس کیلئے میں نے اجازت چاہی تو مجھے حکم ملا کہ آپ ایک دن پہلے لاہور کیلئے روانہ ہو جائیں ، مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ میرے اصرار پر نواز شریف نے کہا کہ یہ باپ کا حکم ہے ، جس پر میں خاموش ہو گئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain