تازہ تر ین

سابق وزیراعظم کا قافلہ پنجاب ہاﺅس سے روانہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) لاہور جانے کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف کا قافلہ پنجاب ہاو¿س اسلام آباد سے چائنہ چوک پہنچ گیا ہے جب کہ ان کے ہمراہ پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ریلی کو آج صبح 10 بجے پنجاب ہاو¿س سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما پنجاب ہاو¿س سے نکلے۔ روانگی سے قبل نواز شریف کی سلامتی کے لیے 5 بکروں کو صدقے کے طور پر قربان کیا گیا۔ نوازشریف کو رخصت کرنے کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی پنجاب ہاو¿س کے باہر تھے۔ نواز شریف کا قافلہ چائنہ چوک پہنچ گیا ہے جہاں سے وہ ڈی چوک جائیں گے جہاں وہ کارکنان سے خطاب کریں گے۔ریلی کے روٹ پر اسلام آباد پولیس، اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کے 2500سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔ ریلی کی فیض آباد تک سیکیورٹی کی ذمہ داری اسلام آباد پولیس کی ہوگی، اس کے بعد پنجاب پولیس سیکیورٹی فراہم کرے گی جب کہ ایمرجنسی صورتحال میں راولپنڈی میں 4 ہیلی پیڈ بھی بنا دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے 11 اگست تک لاپور سے راولپنڈی تک جی ٹی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain