تازہ تر ین

کارکنوں کو بڑی تیاری کا حکم

اسلام آباد(صباح نیوز، آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر نوازشریف کے خلاف آرٹیکل 6لگنا چاہیے بتایا جائے نوازشریف جی ٹی روڈ پر کیا کرنے جارہے ہیں یہ بتانے کیلئے کہ فیصلے میں ان کے خلاف جرم ہوا جتنے لوگ یہ جی ٹی روڈ پر نکالیں گے اس سے کہیں زیادہ ہم نکال کر دکھائیں گے یہ کچھ بھی کرلیں نہ این آر اوملے گانہ ہی کیس واپس ہوں گے ۔ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹیوکمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج ہم نے اپنی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ بلائی تھی ہمیں پاناما کیس کی جدوجہد میں کامیابی پر مبارکباددینی تھی اس کیس کی جدوجہد میں ایک سال لگاہماری پارٹی نے ایک مافیا کے خلاف جنگ میںبڑی جدوجہد کی اس عرصے میں انہوںنے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا پر شیلنگ کی گئی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارڈیموکریٹک ڈاکٹیٹر شپ کے خلاف فیصلہ آیا پوری ن لیگ ایک خاندان کو بچانے میں لگ گئی ۔اب یہ لوگ سڑکوں پر نکل کر یہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم پر بڑا ظلم ہوا ہے چوری کرنا جائز ہے عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر لوگوں کو شو دکھایا جا رہا ہے جمہوریت میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے قانون سب کے لیے برابر ہوتا ہے جب ہم اپنے حق کے لیے سڑکوں پر نکلے تو کہا گیا جمہوریت کو ڈی ریل کیا جا رہا ہے اب جو کچھ یہ کر رہے ہیں کیا یہ جائز ہے تحریک انصاف کا مقابلہ تو مافیا کے ساتھ تھا سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اور یہ کہتے ہیں سازش ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے فوج کے خلاف ایسی زبان استعمال کر رہے ہیں جو نریندری مودی استعمال کرتا ہے اپنی چوری چھپانے کے لیے اداروں کو بُرا بھلا کہا جا رہا ہے آپ قوم کے مجرم ہیں آپ کا کارنامہ ہی کیا ہے کہ آپ جی ٹی روڑ پر جا رہے ہیں میں واضح کرتا ہوں کہ اگر ان کے کارکن نکل بھی آئے تو کچھ نہیں بنے گا اس سے زیادہ ہم عوام نکال کر دکھا دیں گے یہ سمجھتے ہیں کہ دباﺅ ڈال کر نیب سے بچ جائیں گے ایسا نہیں ہو گا کیس واپس نہیں ہونے لگا یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اربوں روپے کی کرپشن پکڑی گئی ہے یہ مظلومیت نہیں چلے گی اس ڈرامے سے کچھ نہیں ملے گا آج قوم خوش ہے قوم یہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ ایک طاقتور قانون کے شکنجے میں آئے گا عمران خان نے کہا کہ ہم الیکشن کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں ہم اپنے امیدوار اور ممبر شپ مہم کا اعلان کر رہے ہیں 14اگست سے ہماری پارٹی تمام ضلعوں میں تنظیم سازی کرے گی 13اگست کی شام کو پی ٹی آئی شیخ رشید کے ساتھ ملکر راولپنڈی میں بہت بڑا جلسہ کرے گی اور پاکستان ڈے منائیں گے ہم نے قرار داد پاس کی ہے جس میں ہم نے خدشات بیان کیے ہیں اگر آپ نے الیکشن کرانے ہیں تو امپائروں پر سب کو اعتماد ہونا چاہیے موجودہ الیکشن کمیشن پر ہمیں اعتماد نہیں ہے لہذا ہم نے اس پر قرارداد پاس کی ہے سارے ادارے مفلوج کیے گئے ہیں پوری پاکستانی عوام سپریم کورٹ اور فوج کے ساتھ کھڑی ہے یہ جو کچھ کر رہے ہیں کسی کے اشارے پر کر رہے ہیں یہ تو کھلے عام کہہ رہے ہیں ہم عدلیہ کا فیصلہ نہیں مانتے طاہر القادری کی پارٹی کے ساتھ ماڈل ٹاﺅن میں جو کچھ ہوا دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا ساری قوم طاہر القادری کے ساتھ کھڑی ہے ہم اس واقعہ پر طاہر القادری کی پوری سپورٹ کریں گے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جسٹس نجفی کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے 3سال ہو گئے ہیں وہ رپورٹ پبلک نہیں ہوئی یہ لوگ کل پٹواریوں اور ڈی سیز کے ساتھ شور کرنے جا رہے ہیں پریڈ گراﺅنڈ میں ہمارے جلسے کا دس فیصد بھی نکال کر دکھا دیں 48گھنٹے میں پریڈ گراﺅنڈ پر لاکھوں لوگ نکلے یہ اس مارچ پر طاہر ہو جائیں گے کیونکہ کرائے کے لوگ زیادہ دیر نہیں چلتے جذبہ اورجنون سے ہی لوگ زیادہ دیر رہتے ہیں ہم کسی قسم کا انتشار نہیں چاہتے اس لیے ہم نے اپنے لوگوں سے کہا ہے کہ ان کی بالکل مخالفت نہ کی جائے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر یہ کیا پیغام دے رہے ہیں یہ جمہوریت کو ڈی ریل کر رہے ہیں ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے کنٹینر پر کھڑے ہوئے مگر یہ اپنی عدالت کے خلاف نکل آئے ہیں مرکز اور پنجاب دونوں میں ان کی حکومت ہے اور کنٹینر پر بھی چڑھ رہے ہیں یہ بلیک میلنگ ہے کہ ہمیں این آر او دو ہمیں نیب سے بچا لو خاقان عباسی کے پاس الگ کرنے کا موقع تھا ان کو نیب سے ڈر لگا ہوا ہے وہ جانتے ہیں کہ انہیں اب جیلوں میں جانا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain