کراچی (ویب ڈیسک) کچھ روز قبل پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی اکانومی کلاس میں عام مسافر کی طرح سفر کرنے کی تصاویر کافی وائرل ہوئیں۔ ان تصاویر کو دیکھتے ہوئے جیالوں نے اپنے پارٹی چئیرمین کی تعریفوں کے پ±ل باندھ دئے کہ ان کا پارٹی چئیرمین عوام میں گھ±ل مل گیا۔ لیکن بلاول بھٹو زرداری کے اس اکانومی کلاس میں سفر کرنے کی تمام تر کہانی کھ±ل کر سامنے آ گئی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور جیالے کے لیے دو خواتین کے اکانومی کلاس کے کنفرم ٹکٹس کو کینسل کیا گیا۔ خواتین کو ائیر پورٹ پہنچنے پر اپنی ٹکٹس کینسل ہونے کا علم ہوا تو انہوں نے اس زیادتی پر احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے پر انہیں بھی ائیر پورٹ سے باہر نکال دیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری اور جیالے کے لیے خواتین سے کیا جانے والا ناروا سلوک جب سوشل میڈیا پر سامنے آیا تو سوشل میڈیا صارفین نے پیپلز پارٹی چئیرمین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔