تازہ تر ین

عدالتی فیصلہ مانا جاتا تو ممتاز قادری کے جنازے میں 40لاکھ لوگ نہ آتے

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ لوگوں نے عدالت کا فیصلہ ماننا ہوتا تو 40لاکھ لوگ ممتاز قادری کے جنازے کے لیے نہ نکلتے حلف اٹھاتا ہوں کہ تحریک انصاف کے غلام سرور خان کو محمد نواز شریف انتخابات میں ٹکٹ دینے پر تیار ہو جائیں تو وضو کر کے مسلم لیگ (ن) میں واپس آجائیں گے ہر جگہ غلام سرور خان نے جبین کو جھکایا اس امر کا اظہار انہوں نے منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کیا اور غلام سرور خان کو سبگدوش وزیر اعظم کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھری کھری سنا دیں کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ یہ اپنے علاقے میں پورے پہاڑ چٹ کر گئے ان پر بجلی چوروں کے مقدمات قائم ہیں قاتلوں کے طور پر یہ عدالت میں پیش ہوتے رہے یہ اپنی حیثیت اور اپنے مقام کو دیکھیں ان کی وجہ سے علاقے میں لوگوںکی عزتیں محفوظ نہیں ہیں یہ اُسی خاندان سے ہیں جس کو ذوالفقار علی بھٹو نے 330 قومی مجرم قرار دے کر نکالا تھا نواز شریف کو 1992میں بھی موٹروے بنانے کی سزا دی گئی تھی نواز شریف کو پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ اس دوران غلام سرور خان بار بار اپنی نشست سے اٹھتے رہے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ یہ مجھ سے بڑا ہے ان کو بٹھا دیں میں نے بٹھایا تو ان کو تکلیف ہو گی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہم 2018کے انتخابات کے بعد اسلامی قانون کا دھماکہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قائد اعظم کے دور میں آرٹیکل62/63 نافذ ہوتے تو وہ بھی اس کے تحت نا اہل ہوسکتے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اس ملک میں موٹروے بنائی تو ان کی حکومت 58 ٹو بی لگا کر ختم کردی گئی‘ انہوں نے ایٹمی دھماکہ کیا تو آمر نے انہیں اقتدار سے نکال کر جلاوطن کردیا اور اب سی پیک بنانے کی سزا انہیں دی گئی ہے، غلام سرور خان کے خلاف آج بھی بجلی چوری اور ٹیکسلا کے پہاڑ چاٹ جانے کے مقدمات درج ہیں۔ منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ غلام سرور کا میں احترام کرتا ہوں ان کی جانب سے جو الفاظ نواز شریف کے بارے میں ادا کئے وہ ان کو زیب نہیں دیتے۔ نواز شریف کو 62,63 نہیں اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا۔ نواز شریف نے موٹروے بنائی تو 58 ٹو بی لگا دیا گیا۔ ایٹمی دھماکا کیا تو آمر نے اقتدار پر قبضہ کرکے جلا وطن کیا۔ غلام سرور خان نے آمر کا ساتھ دیا۔ اس ملک کی عدالتوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی قوم نے کیا یہ فیصلہ مانا؟ انہوں نے کہا کہ غلام سرور خان پر بجلی چوری کے مقدمات ہیں وہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے۔ ان کو ہم نے ضمنی الیکشن میں شکست دی۔ نواز شریف کو سی پیک اور گوادر بنانے کی سزا دی گئی۔ نواز شریف کو معاشی پاکستان بنانے کی سزا دی جارہی ہے۔ 2018ءکے بعد ہم اسلامی پاکستان کا دھماکہ کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain