تازہ تر ین

”را “کے حملوں کا خطرہ مگر کس کیلئے ،دیکھئے اہم خبر

لاہور (خصوصی رپورٹ) چین انڈیا سرحدی کشیدگی میں انڈیا نے شکست پر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کا پلان ترتیب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انڈیا ہمیشہ کی طرح انڈین ایجنسی ”را“ کے ذریعے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو نشانہ بنا سکتا ہے جسے پاک چین تعلقات میں دراڑ ڈالنے کے لئے استعمال کرنے کے ساتھ چین سے سرحدی کشیدگی پر کھگئی گئی مار کا ازالہ بھی کیا جائے گا۔ چینی شہریوں کے تحفظ کے لئے آئندہ ماہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں پانچ ہزار بھرتی کئے جائیں گے۔ سکیورٹی نہ لینے والے چینی شہریوں اور کمپنیوں کو کام نہ کرنے دینے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ پولیس کو اطلاع دیئے بغیر کسی بھی چینی شہری کو نقل و حرکت نہ کرنے کی سخت ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی زیرصدارت پرائمری جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر میں کام کرنے والی چائنیز کمپنیوں کا سکیورٹی آڈٹ کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔ پانچ ہزار جوانوں کو ایس پی یو میں بھرتی کئے جانے کا عمل ستمبر میں شروع ہوجائے گا۔ اس سلسلے میں تمام کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ محکمہ داخلہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً سکیورٹی سے متعلق احکامات پر عمل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ چائنیز کمپنیاں ان ہدایات پر عملدرآمد نہیں کرتیں۔ انہوں نے سی سی پی او لاہور اور چائنیز قونصل جنرل کو درخواست کی کہ وہ ان ہدایات پر عمل کو یقینی بنائیں۔ اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی جگہ پر رہائش رکھنے کی صورت میں متعلقہ پولیس سٹیشن اور ایس پی یو کو بتانا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ایسی تمام جگہوں کا سکیورٹی کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا اور محکمہ داخلہ کو بروقت مطلع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام کمپنیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف ان کمپنیوں کو سکیورٹی کے لئے رکھیں جن کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ نے پہلے سے کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ مقامی لوگوں کو بھرتی کرتے وقت پولیس سے ان کی سکیورٹی کلیئرنس لازمی کروائی جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain