تازہ تر ین

این اے 120سے لیگی امیدوار مرد نہیں 2خواتین سرفہرست

اسلام آباد (آن لائن) برطرف وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 120 کے لیے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار کا حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے جبکہ نوازشریف کی لاہور آمد کے بعد مشاورتی اجلاس میں امیدوار کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نشست کے ٹکٹ کے لیے سابق خاتونِ اول بیگم کلثوم یا ان کی بیٹی مریم نواز کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ایک پارٹی عہدیدار نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں وزیراعظم کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر لیگی امیدواروں کے لیے اب تک بیگم کلثوم اور مریم نواز کے نام بالترتیب پہلی اور دوسری ترجیح کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ عہدیدار کا نواز شریف کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی لاہور آمد کے بعد مشاورتی اجلاس میں امیدوار کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم نے اپنے چھوٹے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ تاہم چند سینئر پارٹی اراکین کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کے بعد کہ پنجاب میں شہباز شریف کی عدم موجودگی صوبے میں جاری میگا پراجیکٹس کی رفتار کو متاثر کرے گی شہباز شریف کا نام بظاہر واپس لے لیا گیا۔خیال رہے کہ 1999 میں جنرل (ر) مشرف کی فوجی بغاوت کے بعد قید میں موجود اپنے شوہر کی رہائی کے لیے بیگم کلثوم نے کامیابی سے پارٹی کی تحریک کو آگے بڑھایا تھا تاہم وہ اور ان کی بیٹی مریم آج تک کسی سطح کے انتخابی عمل میں شریک نہیں ہوئی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain