تازہ تر ین

ینگ ڈاکٹرز نے ہٹ دھرمی نہ چھوڑی ، 5 وزیر فارغ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹ)لاہور سمیت صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے جذوی ہڑتال آٹھویں روز بھی جاری رہی ۔جس کے باعث مریضوں کا علاج معالجہ بری طرح متاثرہورہا ہے ۔ہڑتال میں حصہ لینے اور ڈیوٹی سے غیر حاضری پر حکومت نے مزید 5ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں برطرف کر دیا ہے جس کے بعد برطرف شدہ ڈاکٹروں کی تعداد79ہو گئی ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے محکمہ صحت نے جوابی حکمت طے کر لی ہے اورپوسٹ گریجویشن میں داخلہ لینے والے 822ڈاکٹروں نے مختلف ہسپتالوں میں جوائننگ دے دی ۔منگل کو آٹھویں روز بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا احتجاج جاری ہے جبکہ مریض پریشانی سے دوچار ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ڈاکٹرز سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی اور انڈور دونوں مریضوں کا علاج نہیں کر رہے ہیں جس سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریض ُر ل کر رہ گئے ہیں۔ دور داراز سے علاج کی خاطر آنیوالے مریض ہسپتالوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔جبکہ ہٹ دھرم ڈاکٹر مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیںاور انہوں نے جمعرات تک کا الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر برطرف ڈاکٹروں کی بحالی سمیت تمام مطالبات نہ مانے گئے تو ایمرجنسی سروسز بند کر دیں گے ۔سیکرٹری صحت نجم احمد شاہ کا کہنا ہے کہ ان کے دروازے مذاکرات کے لیے کھلے ہیں ۔ ڈاکٹروں اور حکومت کو ملکر مریضوں کی بھلائی کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیے ۔ پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے پانچ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی ٹریننگ منسوخ کر دی گئی ۔ ڈاکٹر محمد عرفان ، ڈاکٹر قیصر صدام بابر اور ڈاکٹر سعد حمید کی ایف سی پی ایس پارٹ ٹو کی ٹریننگ منسوخ کی گئی ۔ ڈاکٹر محمد عرفان نذیراور ڈاکٹر بینا علی کی ایم ڈی ایس پارٹ ٹو کی ٹریننگ کینسل کی گئی ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے محکمہ صحت کی جوابی حکمت کر لی ہے ۔پوسٹ گریجویشن میں داخلہ لینے والے 822ڈاکٹروں نے مختلف ہسپتالوں میں جوائننگ دے دی ۔ان ڈاکٹروں کی پی جی ٹریننگ کے لیے جولائی 2017ءمیں سلیکشن کی گئی تھی ۔ڈاکٹروں کی اتنی بڑی تعدادسے ان ڈور اور آوٹ ڈور میں کام لیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain