تازہ تر ین

یاسمین راشد کی عمران خان سے ملاقات ،اندرنی کہانی سامنے آگئی

لاہور( خبرنگار) سابق وزیر اعظم کے قافلہ لاہور کی جانب رواں دواں ہے جبکہ اسی دوران این اے 120سے تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے بنی گالہ پہنچ گئی ہیں ، دونوں کے درمیان ملاقات میں انتخابی مہم پر صلاح مشورے ہوئے جبکہ عمران خان نے انتخابی مہم میں لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف لاہور کی جانب روانہ ہو چکے ہیں اور وہ جی ٹی روڈ کو اپنے سیاسی پاور شو کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے این اے 120کو اپنا سیاسی ہدف بنا لیا اس حوالے سے صلاح مشورے اور انتخابی مہم بھی جاری ہے جبکہ اس حلقے سے تحریک انصاف کی نامزد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد گھر گھر جا کر ووٹ مانگنے میں کئی روز مصروف رہنے کے بعد عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچ گئیں۔ ملاقات میں جہانگیر ترین اور شفقت محمود بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے عمران خان کو این اے 120 میں انتخابی مہم سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے ان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم جاری رکھیں، میں جلد لاہور آوں گا اور حلقہ این اے 120 کے ورکرز کنونشن سے خطاب کروں گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain