تازہ تر ین

ڈنڈے سوٹے چل گئے, وجہ کیا بنی؟

لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقہ میں چھت پر سوئی چار بچوں کی ماں اندھی گولی لگنے سے لہولہان ہوگئی۔ کوٹ لکھپت میں گھر کے سامنے کھڑے ہونے پر محلے داروں کے درمیان ڈنڈے سوٹے چل گئے‘ جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ باغبانپورہ میں موبائل فون پر باتیں کرنے سے منع کرنے پر دلبرداشتہ ہوکر 18 سالہ دوشیزہ نے زہریلا کیمیکل پی لیا۔ بتایا گیا ہے کہ کاہنہ کے علاقہ وارڈ نمبر 9 کی رہائشی مجیداں بی بی گھر کی چھت پر سو رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم سمت سے آکر لگنے والی گولی سے لہولہانہ ہوگئی۔ چیخ و پکار سن کر دیگر اہل خانہ بھی اٹھ گئے جنہوں نے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا۔ کوٹ لکھپت کے علاقہ پیکو روڈ پر گھر کے سامنے کھڑے ہونے سے منع کرنے پر محلے داروں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجہ میں 30 سالہ اشفاق‘ عارف اور سلیم زخمی ہوگئے۔ علاوہ ازیں باغبانپورہ کے علاقہ سکھ نہر کی رہائشی 18 سالہ ثنا کو والدہ نے موبائل فون پر گفتگو کرنے سے منع کیا تو دلبرداشتہ ہوگئی اور گھر میں موجود کیمیکل پی لیا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی۔ ثنا کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain