تازہ تر ین

5 معزز ججوں نے مجھے نہیں 20 کروڑ عوام کو نااہل کیا، نواز شریف

سوہاوہ: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 5 معزز ججوں نے مجھے نااہل کیا لیکن انہوں نے مجھے نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کو نااہل کیا۔سوہاوہ میں خطاب کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں بلکہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے کی سزا ملی،  لوگ کہتے تھے اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے لیکن ایک روپے کی کرپشن نظر نہیں آئی۔ 5 معزز لوگوں نے مجھے نااہل کیا لیکن انہوں نے مجھے نہیں بلکہ 20 کروڑ عوام کو نااہل کیا، یہ وزیراعظم کی توہین نہیں پاکستان کے عوام کی توہین ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے مجھے ووٹ دے کر اپنی محبت اظہار کیا، آپ کی محبت میں کوئی شک نہیں جب کہ نااہلی کے فیصلے کے خلاف سوہاوہ کے عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا، کیا آپ کے دیے مینڈیٹ سے بنے وزیراعظم کو نااہل کرنا مناسب تھا۔ میں آپ کی نااہلی کامقدمہ لے کر نکلا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain