تازہ تر ین

ایک لیٹر پیٹرول کی کمائی 50 روپے ، حکومت نے اعتراف کر لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ ڈیزل اور پٹرول 30سے 35 روپے فی لیٹر خرید کر عوام کو 70 روپے سے 80 روپے فی لیٹر فروخت کیاجاتا ہے اجلاس میں وزارت پٹرولیم میں ایک ارب 18 کروڑ روپے کرپشن کا نیا سکینڈل بھی سامنے آگیا وزارت کے حکام نے ہالا آئل فیلڈ سے 11800 ملین روپے کا خام تیل بائیکو نامی ریفائنری کو فروخت کیا اور سات سال سے یہ رقوم وصول ہی نہیں کی جاسکیں ۔ پی اے سی نے وزارت اطلاعات ونشریات سے گزشتہ دس سالوں کے دوران میڈیا کو دیئے گئے اشتہارات کا مکمل ریکارڈ اورتفصیلات حاصل کرنے کیلئے سیکرٹری اطلاعات کو طلب کرلیا ہے جبکہ کرپٹ سرکاری افسران کا کڑااحتساب کرنے کیلئے پی اے سی کے قوانین میں ترمیم کرنے کابھی باضابطہ فیصلہ کرلیا گیا ہے وزارت خزانہ کو پی اے سی کی طرف سے بھیجے گئے 40 حکمناموں پر اسحاق ڈار نے ایک حکمنامہ پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جس کی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے جبکہ محکمانہ کمیٹی میں نمٹائے گئے اربوں روپے مالیت کے آڈٹ اعتراضات کا ازسرنو جائزہ لینے کیلئے نئی کمیٹی بھی تشکیل دی جو اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کرے گی ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain