تازہ تر ین

کرپٹ ینگ ڈاکٹرز کیلئے افسوسناک خبر ، ٹیمیں بن گئیں

لاہور(محمدعلی سے)مطالبات کے نام پرصوبے کی عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے والے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے درجنوں ڈاکٹرز بدعنوانیوں میںملوث ۔وائے ڈی اے کے ڈاکٹرزپر سرکاری ہسپتالوں سے ڈبل تنخواہوںسمیت پارکنگ ،کینٹین اور دیگرمالی معمالات میںخرد برد کے الزامات ہےں ۔ اینٹی کرپشن لاہور کا وائے ڈی اے کے کرپٹ ڈاکٹروں کے خلا ف کریک ڈاﺅن کا فیصلہ ۔عرصہ دراز سے مختلف مقد مات میں ملوث ڈاکٹروں کو جلدگرفتارکیے جانے کا امکان ۔روزنامہ خبریں کوذرائع سے موصول ہونے مبینہ اطلاعات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے 50سے زائد ڈاکٹر وںپر کرپشن کے الزامات ہیں جن کے خلا ف انکوائریاں جاری ہے جبکہ متعدد ڈاکٹرز پر مقدمے بھی درج ہےں حال ہی میں سروسز ہسپتال کی کنٹین کے حوالے سے ڈاکٹر حماد بٹ ،ڈاکٹر فرحان ساہی ،ڈاکٹر عاطف مجید اور ڈاکٹر بشارت گل پر مقدمہ نمبر49/16درج ہواتھا ۔جن کی گرفتاری کے لیے جانے والے اینٹی کرپشن ٹیم کوکافی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑاتھااور اس پر ینگ ڈاکٹروں کی طرف سے احتجاج بھی کیا گیا تھا ۔ذرائع کے مطابق50 ینگ ڈاکٹروںکے خلاف سرکاری ہسپتالوں سے ڈبل تنخواہیں لینے کی شکایا ت بھی موصول ہوئی ہےں جس میں وائے ڈی اے کے رہنما ڈاکٹرعاطف ،ڈاکٹر سیلمان سروسز ہسپتال اورجنرل ہسپتال کے ڈاکٹر عمار بھی شامل ہیں ۔جن کی تفشیش کے لیے اینٹی کرپشن حکام کی طرف سے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جن کی سختی سے ہدایا ت کی گئی ہے کہ ڈاکٹرز کے خلاف تمام شکایات کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جائے اور کرپشن میںملوث ڈاکٹروںسے کسی قسم کی رعائیت نہ برتی جائے ۔زرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تشکیل دی گئی ٹیموں نے ٹھوس شواہد اور ڈاکٹروں کا خفیہ بائیو ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے جس کے بعد ان مقدمات میں ملوث ڈاکٹروںکی گرفتاری کے لیے بھی پلان مرتب کیا جارہا ہے ۔زرائع نے خبریں کو یہ بھی بتایا ہے کہ تفشیش کا دائرہ وسیع ہونے کے بعد مزید ڈاکٹروں کے خلاف بھی کاروائی کی جا سکتی ہے اور اس کا دائرہ کار پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گاجس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ محکمہ صحت کی کالی بھیڑوںکو بے نقاب کرتے ہوئے پابند سلاسل کیا جائے گاجبکہ ماضی قریب میں محمکہ انسداد بدعنوانی کی جانب سے کی جانے والے کاروائیوں کو رکوانے کے لیے ہی ان کرپٹ ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتالوں کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کا خمیازہ صوبے میں رہنے والی غریب اور مجبو ر عوام کو اپنی جانیں دے کر بھگتنا پڑ رہا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain