تازہ تر ین

کے پی کے کا نیا پاکستان ، 300 سکولوں کی خستہ حالی ، گرنے کے قریب

پشاور (خصوصی رپورٹ) خیبرپختونخوا میں 300 سے زائد ساختہ حال سکولوں کی عمارتیں منہدم ہونے کاخدشہ پیدا ہوگیا جبکہ زلزلے سے تباہ حال 120 سکولوں کی تعمیرنو تاحال نہ ہوسکی۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں خستہ حال 300 سے زائد سکولوں کی عمارتیں منہدم ہونے کے خدشات ظاہرکیے گئے ہیں، مذکورہ سکولوں کی چھتیں اور دیواریں کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ خیبرپختونخوا میں پرانی اور بوسیدہ سکول عمارات کے علاوہ زلزلہ سے متاثر سکول 120 سکول بھی تاحال تعمیر نہ ہوسکی، اسی طرح صوبے بھر میں سینکڑوں سکول کرائے کی عمارتوں میں موجود ہیں جن کو سرکاری بلڈنگ میسر نہ کی جاسکی۔ مذکورہ سکولوں کو بیشتر اوقات کرایہ ادا نہ کرنے کے باعث مالک جائیداد کی جانب سے تالہ لگایا جا چکا ہے۔ تحریک انصاف حکومت کے چار سال گزرنے کے باوجود تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات نہ کیے جانے پر شہریوں میں میاسوی پھیل رہی ہے جبکہ صوبائی حکومت صوبے بھر میں خستہ حال، زلزلہ سے متاثر سکولوں کی بحالی کی بجائے سکولوں کے لیے نئے فرنیچر اور بنیادی ضروریات کی فراہمی پر زور دیتی آ رہی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain