تازہ تر ین

اعتراضات مسترد, شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین عدالت سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سابق بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن دائر کی تھی۔ انہوں نے نومبر 2014 میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ لینے کے معاملے پر بھی ایک درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے۔الیکشن کمیشن نے رواں برس جنوری میں عمران خان کو کمیشن کے خلاف ہتک آمیز بیان دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا تاہم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی فرد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا اختیار صرف سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کو ہے۔الیکشن کمیشن نے گذشتہ ماہ 25 جولائی کو عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 10 اگست تک ملتوی کی تھی۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار (ر) رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا اور قرار دیا کہ الیکشن کمیشن توہین عدالت کی کاروائی کا اختیار رکھتا ہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 23 اگست کو جواب طلب کرلیا۔ بعدازاں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وکیل شاہد گوندل نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے توہین عدالت کے اختیار کو چیلنج کیا تھا ¾ ہمارے ابتدائی اعتراضات پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا ہے، ہم اس فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔شاہد گوندل نے کہا کہ سینئر وکیل بابر اعوان تفصیل میں بتا چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے پاس توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی کرپشن کو للکارہ ہے ¾وہ اداروں پر یقین رکھتے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain