تازہ تر ین

طاہر القادری 16اگست کو کیا کرنے جارہے ہیں؟, مقتدر حلقوں میں ہلچل

لاہور(ویب ڈسیک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مال روڈ دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16ا گست کو مال روڈ پر شہدا کی بچیاں دھرنا دیں گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا کہ ہم 3 سال سے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں، شہدا کے ورثا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، ہماری درخواست ہے کہ عید کے بعد پہلے ہفتے میں لاہور ہائی کورٹ کا غیر جانبدار بنچ مقرر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہدا کے ورثا 16 اگست کو مال روڈ پر آنا چاہتے ہیں، 16 اگست بروز بدھ کو شہدا کی بیوائیں اور بیٹیاں مال روڈ پر آئیں گی اور کب تک بیٹھتی ہیں یہ ان کا فیصلہ ہے، مجھے ان سے اظہار یکجہتی کیلئے جانا ہوگا تاہم وہاں سے کب جاو¿ں گا یہ فیصلہ بعد میں کروں گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain