تازہ تر ین

نواز شریف نے فاتح ہیروکی طرح اسلام آباد چھوڑا،غیر ملکی میڈیا کا خراج تحسین

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد کو ایک فاتح ہیرو کی طرح چھوڑا،سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ، ہزاروں کارکن موجود رہے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی گھر واپسی کا سفر پوری آن بان کے ساتھ شروع کیا،ایک فاتح ہیرو کی طرح اسلام آباد کو چھوڑا۔ نواز شریف نےاپنی گھر واپسی کا سفر پوری آن بان کے ساتھ شروع کیا اس موقع پر سیاسی قوت دکھانے کے لیے ان کے ساتھ ہزاروںکارکن بھی موجود رہے۔جان جانے کے شدید ترین خطرے کے باوجود نواز شریف کارکنوں کے درمیان موجود رہے۔امریکی اخبار نےسابق وزیراعظم میاں محمد نوا زشریف کو فاتح ہیرو قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بے شک وہ معزول وزیراعظم ہی سہی لیکن انہوں نے وفاقی دارالحکومت کو ایک فاتح جانباز کے طور پر چھوڑا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain