تازہ تر ین

عمران نیازی تلاشی دو, کیوں بھاگ رہے ہو؟

اسلام آباد (این این آئی) سابق رہنما پی ٹی آئی عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران نیازی تلاشی دو بھاگ کیوں رہے ہو۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ حیرت ہوئی آج اخلاقی طورپر کرپٹ شخص مالی کرپشن کی بات کررہا ہے ¾اگر میں نے جھوٹا الزام لگایا ہوتا تو آج میرے خلاف عمران نیازی دعویٰ کرتے۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران نیازی نہ سپریم کورٹ جاتے ہیں نہ پارلیمانی کمیٹی میں پیش ہوتے ہیں ¾وہ کہتے ہیں کہ اپنا موبائل فورنزک آڈٹ کےلئے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں توپارلیمانی کمیٹی میں اپناموبائل پیش کروں گی ¾عمران کوبھی اپناموبائل دینا ہوگا، عمران نیازی جھوٹ اور تہمت کی سیاست کر کے قوم کو اپنا اصل چہرہ دکھا رہے ہیں۔گلالئی کاکہنا ہے کہ عمران خان شدیدخوف اور گھبراہٹ میں مبتلا ہیں ¾چار سال سے ان کو میری کرپشن نظر نہیں آئی ¾ اب کرپشن کے الزام لگا کر خواتین کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain