تازہ تر ین

آڈٹ افسر پر اربوں کی کرپشن ثابت ، برطرف

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے گریڈ20 کے افسرو سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر اقبال گوندل کو اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا،ظفر اقبال گوندل کے خلاف ایف آئی اے میں ای او آئی بی میں کرپشن پر مقدمات درج ہیں،ظفرگوندل حال ہی میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل کے بھائی ہیں۔جمعہ کو ”آئی این پی“ کو موصولہ سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیراعظم نے کرپشن اقدامات ثابت ہونے پر پاکستان آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس سروس کے گریڈ20کے افسرو سابق چیئرمین ای او بی آئی ظفر اقبال گوندل کو ملازمت سے برطرف کرنے کی منظوری دے دی ہے،ظفر گوندل کے خلاف ایف آئی اے میں مختلف مقدمات درج ہیں، جن میں ظفر گوندل پر ای او بی آئی میں کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال اور خرد برد کے الزامات لگائے گئے ہیں، ظفر گوندل کے خلاف محکمانہ انکوائری بھی کروائی گئی اور انکوائری افسر کی رپورٹ میں ظفر گوندل پر کرپشن ثابت ہونے کے شواہد دیئے گئے، اس کے بعد رواں برس 19جون کو ظفر گوندل کو وزیراعظم کی طرف سے صفائی کا موقع دیا گیا، جس میں انہوں نے اپنا تحریری بیان جمع کروایا اور اپنے دفاع میں دیگردستاویزات بھی دیں تاہم کرپشن الزامات کا وہ دفاع نہیں کر پائے جس کی روشنی میں ظفر اقبال گوندل کے خلاف گورنمنٹ سرونٹس رولز1973کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کرنے کی منظوری دی گئی۔اس فیصلے سے سیکرٹری اسٹیبلٹمنٹ ڈویژن، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور سیکرٹری فنانس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain